پی او ایف اوپن کراٹے چیمپین شپ اختتام پذیرہوگئی

مہمان خصوصی پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد توفیق نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

منگل 20 اکتوبر 2020 21:11

پی او ایف اوپن کراٹے چیمپین شپ اختتام پذیرہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی او ایف واہ کے تعاون سے پی او ایف اوپن کراٹے چیمپین شپ پی او ایف واہ جمنازیم میں اختتام پذیر ہوگئی، چیمپین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد توفیق تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر پاکستان کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سرپرست راجہ خالد، صدر اعجازالحق، خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد نور بھی موجود تھے، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے ایونٹ کی رپورٹ پیش کی، چیمپین شپ میں ملک بھر سے 130 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ میں مردوں کے چھ جبکہ خواتین کے پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے۔ مردوں کے مقابلوں میں 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 67 کلوگرام، پلس 68 کلوگرام اور انفرادی کاتا کے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 47 کلوگرام، 54 کلوگرام، 61 کلوگرام، پلس 62 کلوگرام اور انفرادی کاتا کے مقابلے شامل تھے۔ مردوں کے مقابلوں میں 50 کلوگرام میں وقاص، 55 کلوگرام میں عثمان، 60 کلوگرام میں آصف علی، 67 کلوگرام میں نوفل ، پلس 68 کلوگرام میں اسرار اور انفرادی کاتا کے مقابلوں میں ذیشان نے کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 47 کلوگرام میں مانئل، 54 کلوگرام میں اقرا انور، 61 کلوگرام میں مونیبہ، پلس 62 کلوگرام میں فاطمہ زہرا اور انفرادی کاتا کے مقابلوں میں اقرا انور نے کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/10/2020 - 21:11:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :