ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن حیدرآباد ایک روزہ استاد عبدالحمید بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 23اکتوبر کو ہوگا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء)ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن حیدرآباد ایک روزہ استاد عبدالحمید بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 23اکتوبر بروز جمعہ کررہی ہے، یہ ٹورنامنٹ پکا قلعہ گراؤنڈ باکسنگ کلب پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی سی ایشن سے الحاق حیدرآباد کے تمام باکسنگ کلبز حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ بائیز‘ جوائیز اور ایلائیٹ کلاسز میں کھیلا جائے گا، باکسرز کے وزن22جمعرات شام پانچ سے سات بجے تک ینگ مین باکسنگ کلب میں لئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 23:55:38