چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائد اعظم ٹرافی کے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی

ڈومیسٹک سیزن برائے 21-2020 کے لیے تیار کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت معزز میڈیا نمائندگان کو صرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچوں کی کوریج کی اجازت ہوگی

بدھ 21 اکتوبر 2020 13:22

چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائد اعظم ٹرافی کے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان کے سب سے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ دونوں کھلاڑی ایونٹ کے لیے اعلان کردہ سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی۔


کپتان بابراعظم کی 10 نومبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز میں مصروفیت کے باعث سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے دفاعی چیمپئن کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی ہے۔اُدھر سندھ کی قیادت سرفراز احمد کریں گیجبکہ ہیڈ کوچ باسط علی نے اسد شفیق کو سرفراز کا نائب مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی غلام مدثر کی صورت میں کی گئی ہے۔اس فیصلے سے نوجوان کھلاڑی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔


بلوچستان نے 17سالہ نوجوان عبدالواحد بنگلزئی کو فرسٹ الیون اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ نوجوان کرکٹرکا یہ پہلا فرسٹ کلاس سیزن ہوگا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بلوچستان کا کپتان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
عمران خان سینئر، جنید خان، صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری جیسے معروف کھلاڑیوں پر مشتمل خیبرپختونخوا کے اسکواڈ کی قیادت اشفاق احمد کریں گے۔

عادل امین کو اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ سیزن میں ٹاپ وکٹ ٹیکر نعمان علی رواں سال بھی ناردرن کی قیادت سنبھالیں گے۔ہیڈ کوچ محمد وسیم نے 23 سالہ نوجوان بیٹسمین ذیشان ملک کو ان کا نائب مقرر کیا ہے۔
سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کریں گے، حسین طلعت کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سیکنڈ الیون کا پہلا راؤنڈ کھیلنے والے سلمان علی آغا کو فرسٹ الیون اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


تمام چھ اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ آج کراچی میں شروع ہوگی جو کل تک جاری رہے گی۔انہیں اپنے دونوں ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی ببل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔تمام اسکواڈز جمعہ اور ہفتہ کو تین مختلف وینیوز (نیشنل اسٹیڈیم کراچی، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس اور این بی پی اسٹیڈیم) میں پریکٹس کریں گی۔


اسکواڈز:
بلوچستان:
یاسر شاہ (کپتان)، بسم اللہ خان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبدالرحمٰن مزمل، عبدالواحد بنگلزئی، عدنان اکمل(عدنان اکمل)، اختر شاہ، عماد بٹ، ایاز تصور، عمران بٹ، عمران فرحت، کاشف بھٹی، خرم شہزاد، نجیب اللہ اچکزئی، سمیع اسلم، تیمور علی اور تاج ولی
سنٹرل پنجاب:
اظہر علی (کپتان)، سعد نسیم (نائب کپتان)، احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ، احمد شہزاد، علی شان، بلال آصف، احسان عادل، حسن علی، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، محمد سعد، قاسم اکرم، رضوان حسین، سلمان بٹ، عثمان صلاح الدین اور وقاص مقصود۔


خیبرپختونخوا:
اشفاق احمد(کپتان)، عادل امین (نائب کپتان)، احمد جمال، عمران خان سینئر، اسرار اللہ، جنید خان، کامران غلام، خالد عثمان، محمد محسن، نبی گل، ریحان آفریدی (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، ثمین گل، سمیع اللہ جونیئر اور عثمان خان شنواری۔
ناردرن:
نعمان علی (کپتان)، ذیشان ملک (نائب کپتان)، علی سرفراز، آصف علی، فیضان ریاض، فرحان شفیق، حماد اعظم، جمال انور (وکٹ کیپر)، ناصر نواز، نوید ملک، صدف حسین، سلمان ارشاد، سرمد بھٹی، توثیق شاہ، عمر امین اور وقاص احمد۔


سندھ:
سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر)، اسد شفیق (نائب کپتان)، عاشق علی، عزیز اللہ، فواد عالم، غلام مدثر، خرم منظور، میر حمزہ، محمد اصغر، محمد حسن، سعد علی، سعود شکیل، شرجیل خان، سہیل خان، تابش خان او رعمیر بن یوسف۔
سدرن پنجاب:
شان مسعود (کپتان)، حسین طلعت(نائب کپتان)، ذیشان اشرف (وکٹ کیپر)، محمد عباس، محمد عرفان (اسپنر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، دلبر حسین، عمران رفیق، مقبول احمد (وکٹ کیپر)، محمد الیاس، سیف بدر، سلمان علی آغا، عمر صدیق، عمر خا ن اور زاہد محمود۔
وقت اشاعت : 21/10/2020 - 13:22:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :