نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا

جمعرات 13 فروری 2014 13:50

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے ولنگٹن میں شروع ہوگا کیویز ٹیم کو بھارت کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم کا اب تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچوں میں 18 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1955ء سے اب تک مجموعی طور پر 53 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے بھارتی ٹیم کو 18 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی نصیب ہوئی جبکہ کیوی ٹیم صرف 10 میچ جیت چکی ہے اور 25 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

وقت اشاعت : 13/02/2014 - 13:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :