کولون انٹرنیشنل،اعصام الحق اور اٴْن کے پارٹنر کو پہلے رائونڈ میں شکست دے دی گئی

مینز سنگلز میں اٹلی کے جنک سنر اور آسٹریلیا کے جان مل مین نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:26

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) کولون انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور اٴْن کے پارٹنر برٹ انگلوٹ کو ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مینز سنگلز میں اٹلی کے جنک سنر اور آسٹریلیا کے جان مل مین نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اوران کے پارٹنر برٹ ڈومینیک انگلوٹ کو الیگزینڈر اند مسچا نے با آسانی چھ۔

چار اور چھ۔دو سے شکست دے کر ایونٹ کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔مینز سنگلز میں اٹلی کے نوجوان کھلاڑی جنک سنر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے ڈک ورتھ کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ۔ایک اور چھ۔دو سے شکست دی۔ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جان مل مین نے اسپین کے فرننڈو ور ڈاسکو کو چھ۔چار اور چھ۔صفر سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 21/10/2020 - 23:26:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :