پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ اگلے برس کرانے کا اعلان

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والی پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ اگلے برس یعنی 2021 میں کرائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسلنگ لیگ کے آرگنائزر حیدرعلی داؤد کے مطابق ریسلنگ لیگ میں مختلف شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، لیگ کا انعقاد پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک کے ساتھ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیگ سے روایتی کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی۔سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا ہء کہ لیگ سے کھیل میں نئی تاریخ رقم ہوگی۔
وقت اشاعت : 21/10/2020 - 23:26:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :