قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:56

قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے، جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔ قومی اسکواڈزمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز ہوگیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/10/2020 - 14:56:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :