سپورٹس بورڈ پنجاب کی لان ٹینس اکیڈمی 2نومبر کو شروع ہوگی‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لان ٹینس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں،لان ٹینس کورٹ سٹیٹ آف دی آرٹ ہے جس میں عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:44

سپورٹس بورڈ پنجاب کی لان ٹینس اکیڈمی 2نومبر کو شروع ہوگی‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی لان ٹینس اکیڈمی 2نومبر کو شروع ہورہی ہے جس میں 4سے 12سال تک کے کھلاڑیوں کو تربیت دی جائیگی، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 23اکتوبر بروز جمعہ سے شروع ہورہی ہے،ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، سابق کپتان ڈیوس کپ رشید ملک لان ٹینس اکیڈمی کے نگران ہوں گے،ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، جمعرات کے روز اپنے بیان میںڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ لان ٹینس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں،لان ٹینس کورٹ سٹیٹ آف دی آرٹ ہے،لان ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کی لان ٹینس اکیڈمی سے کھلاڑیوں کی نئی لاٹ نکلے گی،نئے کھلاڑیوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ لان ٹینس کورٹ میں تربیت دے کر عالمی مقابلوں کے لئے تیار کریں گے ، لان ٹینس دنیا کا مقبول کھیل ہے، پاکستان کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اس لئے لان ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اکیڈمی شروع کررہے ہیں تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔

وقت اشاعت : 22/10/2020 - 17:44:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :