پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ذہنی، نفسیاتی صحت اور تندرستی سے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:53

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ذہنی، نفسیاتی صحت اور تندرستی سے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار اختتام پذیر ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ذہنی، نفسیاتی صحت اور تندرستی سے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ سیمینار وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایات پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی سائیکالوجیسٹ سپورٹس قرت العین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں منعقد کروایا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم، وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ غفران میمن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد بھی موجود تھے، سیمینار میں ملک بھر سے 120 سے زائد مرد اور خواتین کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سکواش، تائیکوانڈو الپائن اور سپیشل اولمپک کے علاوہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑی بھی شامل تھے، تجربہ کار لیکچرارز جن میں قرت العین، معصومہ قیوم خالد محمود ضمیر، نیبلہ رحیم، عظمی نور اور رومیلہ حمید نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی، ان مقررین کا کہنا تھا کہ ذہنی، نفسیاتی صحت اور تندرستی سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے جو مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتے ہیں او زندگی میں توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان لیکچرز میں نفسیاتی فرسٹ ایڈ (تنا، اضطراب، افسردگی)، مقابلہ کی حکمت عملی اور کھیلوں میں ذہنی صحت، زندگی میں ہنر کا حاصل کرنا، نفسیاتی قوت اور محرک، ڈوپنگ کی نفسیاتی اور دماغی صحت سے متعلق چیلنجز (جارحیت پر قابو پانے کا طریقہ)شامل تھے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2020 - 17:53:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :