سابق بھارتی کپتان کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

آج صبح اچانک سینے میں درد محسوس ہوئی ، جس پر فوری طور پر انہیں نئی دہلی میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں سابق بھارتی کپتان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 اکتوبر 2020 15:28

سابق بھارتی کپتان کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے لیے1983ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو کو آج صبح اچانک سینے میں درد محسوس ہوئی ، جس کے بعد ان کی طبیعت میں بگاڑ آیا جس پر ان کے اہل خانہ کی طرف سے فوری طور پر انہیں بھارتی درالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹرز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی کپتان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔

(جاری ہے)


 یاد رہے کہ حال ہی میں کپل دیو کی طرف سے پاک بھارت امدادی کرکٹ میچز کی تجویز مسترد کر دی گئی تھی ، سابق بھارتی کپتان کا کہناتھا کہ ہمارے ملک کو پیسے کی ضرورت نہیں، شعیب اختر کی تجویز پر ون ڈے سیریز کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا، قبل ازیں سابق پاکستانی سابق سپیڈ سٹار نے کہا تھاکہ کورونا متاثرین کی امداد کیلیے روایتی حریفوں کے درمیان دبئی میں ون ڈے سیریز کرائی جائے، صرف ٹی وی پر میچزنشر کرنے سے حاصل شدہ آمدنی دونوں ملکوں کے ضرورت مندوں کے کام آسکتی ہے، اس تجویز کے جواب میں بھارتی ٹیم کے 60 سالہ سابق کپتان کپل دیو نے کہاکہ ہمیں پیسے کی ضرورت نہیں،بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی51 کروڑ روپے کا فنڈ دیا، اگر ضرورت پڑی تو مزید رقم بھی جمع کرانے کی طاقت ہے، ابھی 5 یا 6 ماہ تک کرکٹ دوبارہ شروع ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا ، موجودہ صورتحال میں صحت اور سلامتی کیلیے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہمیت رکھتا ہے، کسی بھی نوعیت کا میچ کرانا بہت بڑا خطرہ مول لینے کے مترادف ہوگا، اس لیے شعیب اختر کی تجویز کسی طور پر بھی قابل عمل نہیں لگتی۔

وقت اشاعت : 23/10/2020 - 15:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :