قائد اعظم ٹرافی، پوائنٹس سسٹم اور پلینگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیاں

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:12

قائد اعظم ٹرافی، پوائنٹس سسٹم اور پلینگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے پاکستان کے پریمیئرکرکٹ ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی، کے لیے نیا مگر مقابلے سے بھرپور پوائنٹ سسٹم متعارف کروادیا ہے۔ نئے پوائنٹ سسٹم کو متعارف کروانے کا مقصد ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کو نتیجہ خیز بنانا ہے۔ کراچی کے چار مختلف وینیوز پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا فائنل 5 روز پر مشتمل ہوگا۔

کارکردگی اور نتائج اخذ کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو جارحانہ اور مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کی نئی متعارف کروائی گئی پلیئنگ کنڈیشنز یہاں موجود ہیں۔نئے پوائنٹ سسٹم کے تحت ابتدائی اننگز کے 100 اوورز میں 400 رنز بنانے والی ٹیم کو 5 بیٹنگ پوائنٹس ملیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے بلے بازوں کے اسٹرائیک ریٹ میں بہتری آ ئے گی۔

100 یا اس سے کم اوورز میں اسکور بنانے کی رفتار کے حساب سیبیٹنگ پوائنٹس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہی:ایک پوائنٹ: 200 رنز پر۔دو پوائنٹس: 250 رنز پر ۔تین پوائنٹس: 300 رنز پر ۔چار پوائنٹس: 350 رنز پر۔پانچ پوائنٹس: 400 رنز پر۔اسی طرح باو?لرز میں مقابلے کی فضائ برقرار رکھنے کے لیے بھی پوائنٹ سسٹم میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔100 یا اس سے کم اوورز میں وکٹیں گرانے کے حساب سے با ئولنگ پوائنٹس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے ۔

ایک پوائنٹ:3 وکٹیںدو پوائنٹس: 6 وکٹیں۔تین پوائنٹس: 8 وکٹیں۔اس طرح پہلے بائو لنگ کرنے والی ٹیم اگر ابتدائی 100 اوورز میں حریف ٹیم کو 200 سے کم رنزپر ا?و?ٹ کردیتی ہے تو اس صورتحال میں اسے مجموعی طور پر 6 پوائنٹس ملیں گے۔جس میں 3 پوائنٹس ابتدائی 100 اوورز میں 8سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور 3 پوائنٹس حریف ٹیم کو 200 سے کم رنز پر محدود کرنے پر ملیں گے۔

100 یا اس سے کم اوورز میں اسکور کے حساب سیباو?لنگ پوائنٹس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہی: ایک پوائنٹ: 300 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو آئو ٹ کرنے پر دو پوائنٹس: 250 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو آئوٹ کرنے پر تین پوائنٹس: 200 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو ا?و?ٹ کرنے پر پوائنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے اپنی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی چند تبدیلیاں کی ہیں۔جیسا کہ کھلاڑیوں میں اسپرٹ آف کرکٹ کو فروغ دینے کی غرض سے میدان چھوڑ کر جانے پر عائد پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

اگر کوئی بھی ٹیم ایسی حرکت کرتی ہیتو: میچ کو وہیں پر روک دیا جائے گا اور دوبارہ شروع نہیں کروایا جائے گا اس ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور ا?فیشلز پر 12 ماہ کی پابندی عائد کردی جائے گی۔یہ پابندی پوری دنیا پر لاگو ہوگی۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں اور ا?فیشلز کے کنٹریکٹس فوری طور پر ختم کردئیے جائیں گے۔ مذکورہ ٹیم کو متبادل کھلاڑیوں اور ا?فیشلز کو اسکواڈ میں شامل کرکے ٹورنامنٹ جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اس میچ میں حاصل کیے گئے مذکورہ ٹیم کے تمام پوائنٹس ختم کردئیے جائیں گے۔ حریف ٹیم کو زیادہ سے زیادہ پوائنٹس ایوارڈ کیے جائیں گے۔ دوسری جانب کوویڈ19 کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام ٹیموں کو کوویڈ 19 متبادل کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ متبادل لائک ٹو لائک کی بنیاد پر اور صرف اس وقت حاصل کیا جاسکے گا کہ جب کسی کھلاڑی کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت ا?یا ہو۔ ا?ئی سی سی قوانین کے مطابق پی سی بی بھی کن کشن یا کوویڈ 19 کے متبادل کھلاڑی کی اجازت دے رہا ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2020 - 19:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :