کوئٹہ،تیسرا آل بلوچستان کک باکسنگ چمپئن شپ 2020کا افتتاح

3روزہ چمپئن میں صوبے کے 11اضلاع سے 3سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:12

کوئٹہ،تیسرا آل بلوچستان کک باکسنگ چمپئن شپ 2020کا افتتاح
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) تیسرا آل بلوچستان کک باکسنگ چمپئن شپ 2020کا افتتاح کردیا گیا ۔ گزشتہ روز ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیسرا آل بلوچستان کک باکسنگ چمپئن شپ 2020کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرز بلوچستان عمران گچکی کی موجودگی میں کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن صدر ملک افضل اعوان ، سیکرٹری شیر محمد ترین، ترجمان ایوب خلجی ، ڈائریکٹر پی ایس بی کوئٹہ سینٹر عمران یوسف ، قبائلی سیاسی رہنما محمود خان دمڑ ، چیئرمین کک کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے منصور درانی ، صدر پاکستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن سمیع اللہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

3روزہ چمپئن میں صوبے کے 11اضلاع سے تعلق رکھنے والے 3سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر بلوچستان عمران گچکی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر باکسنگ کے میدان میں ملک و صوبے کا نام روشن کیا ہے ۔ حکومت بلوچستان اور محکمہ سپورٹس کی کوشش ہے کہ صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کا لوہا منواسکے اور صوبے ، ملک و قوم کا نام روشن کرسکے ۔
وقت اشاعت : 23/10/2020 - 21:12:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :