کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

سابق بھارتی کپتان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی ،رپورٹس

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:44

کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے لیی1983ئ کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو کو گزشتہ صبح اچانک سینے میں درد محسوس ہوئی ، جس کے بعد ان کی طبیعت میں بگاڑ آیا جس پر ان کے اہل خانہ کی طرف سے فوری طور پر انہیں بھارتی درالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹرز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی کپتان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی
وقت اشاعت : 23/10/2020 - 22:44:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :