زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور میں نہیں ہوں گے

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ماہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:40

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور میں نہیں ہوں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) پی سی بی نےزمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور سے منتقل کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز لاہور سے کراچی اور راولپنڈی منتقل کر دیے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ماہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر بورڈ نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل سیزن 5 کے بقیہ چاروں میچز اب لاہور کیبجائے کراچی میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کیبجائے فوری طور پر میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کردیا ۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے راولپنڈی میں موجود ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ یاد رہے کہ لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 نومبر کو کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ چار میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں شیڈول تھے جو اب لاہور کی بجائے کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 23/10/2020 - 21:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :