خیبر پختونخواشطرنج(چیس)ایسوسی ایشن کے انتخابات6نومبر کو پشاور میں ہونگے

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخواشطرنج(چیس)ایسوسی ایشن کے انتخابات6نومبر کو پشاور میں ہونگے،اس حوالے سے صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگاجس میں صوبے کے تمام ڈویژن ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سمیت فیڈریشن،اولمپک اور سپورٹس بورڈ کے نمائندے شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر خان کے مطابق صوبے میں شطرنج (چیس)کے فروغ کیلئے بہت کام ہواہے جسکے بدولت بہترین کھلاڑی سامنے آگئے ہیں،انہوںنے کہاکہ اسکے علاوہ پشاو ر میں صوبائی او رنیشنل سطح کے چمپئن شپ منعقد کرائے ،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ مسقبل میں بھی اسی طرح کام کرینگے۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ انتخابات میںڈاکٹرندیم احمداور سیکرٹری عمر خان منتخب ہوئے تھے تاہم صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے انتخابات 6نومبر کو پشاور میں ہونگے ،اور اس حوالے سے صوبائی جنرل کونسل اجلاس پشاور میں طلب کرلیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ انتخابات صوبے میں چیس کے فروغ کیلئے اورنئے آنے والے کھلاڑیوں کو ایک اچھا ماحول فراہم کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 24/10/2020 - 11:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :