سابق کپتان سلمان بٹ کا قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار

قومی بلے باز نے ’ڈومیسٹک وجوہات‘ کی بنا پر قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے سے معذرت کی ، سینٹرل کانٹریکٹ پر بھی دستخط نہیں کیے ، میڈیا ذرائع

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 16:01

سابق کپتان سلمان بٹ کا قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بلے باز کی طرف سے ’ڈومیسٹک وجوہات‘ کو بنیاد بناکر پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے سب سے بڑے اور اہم ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی سے خود کو دستبردار کروالیا گیا ، جب کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی دستخط نہیں کیے۔

یہاں یاد دہانی کے لیے بتانا مقصود ہے کہ اس سے قبل جب پی سی بی نے قومی ٹی 20کپ کا اعلان کیا تو اس وقت بھی سابق کپتان اوپننگ بلے باز سلمان بٹ نے اس میں شرکت سے انکار کردیا تھا ، جس کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہونے لگا ، جہاں 35 سالہ سابق کپتان سلمان بٹ نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیاتھا ، سابق کپتان کو قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لئے سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا، تاہم ہیڈ کوچ شاہد انور نے سلمان بٹ کو سینٹرل پنجاب کی سکینڈ الیون کی طرف سے کھیلنے کے ساتھ کپتانی کی پیشکش کی جسے سلمان بٹ نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ، جس کے حوالے سے سلمان بٹ کا موقف تھا کہ اگرسکینڈ الیون میں شامل ہوکر کسی نوجوان کا حق نہیں مار سکتا، بہتر ہے کہ میری جگہ کسی نئے لڑکے کو موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سلمان بٹ کا شمار گزشتہ تین سیزن سے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر بیٹسمینوں میں ہوتا ہے ، اسی بنیاد پر سابق کپتان کا موقف ہے کہ اگر اس بہترین پرفارمنس کے باوجود وہ فرسٹ الیون میں جگہ نہیں بنا پاتے تو پھر بہتر ہے کہ خود کو ٹورنامنٹ سے دستبردار ہی کروالیا جائے۔
وقت اشاعت : 24/10/2020 - 16:01:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :