آل بلوچستان میر سمیع جان کرکٹ ٹورنامنٹ،میں ینگ درانی اور الیاس جان ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:27

آل بلوچستان میر سمیع جان کرکٹ ٹورنامنٹ،میں ینگ درانی اور الیاس جان ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) آل بلوچستان میر سمیع جان کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ ینگ درانی اور ریحان جان کلب کے درمیان کھیلا گیا ریحان جان نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز میں 76 کا ٹارگٹ دیا جس میں ودود نے 32 رنز بنائے ینگ درانی کی طرف جمیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ینگ درانی نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جس میں کفا کیفی کے 26 رنز نمایاں رہی.مین آف دی میچ جمیل آحمد امپائر صاحبان. احسان AB اوراسامہ سرپرہ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا میچ شہید الیاس جان اور بلوچ بادشاہ کے درمیان کھیلا گیا، شہید الیاس جان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 177 رنز بنائے جس میں مجیب کے 62 رنز نمایاں رہی. جواب میں بلوچ بادشاہ کی ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بناسکی، الیاس جان نے میچ 24 رنز سے جیت لیا.مین آف دی میچ مجیب ا ور امپائر کے فرائض حافظ علی نواز اور صدیق AB نے سرانجام دئیے ۔
وقت اشاعت : 24/10/2020 - 22:27:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :