پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر سید عارف حسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد 10 نومبر کو پیش کی جائیگی

اتوار 25 اکتوبر 2020 14:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے عہدیداروں نیپاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع کردی ہیں، گذشتہ روز پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد 10 نومبر کو پاکستان آرچری فیڈریشن کے ایک خصوصی اجلاس میں پیش کی جائیگی، یہ اجلاس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے ممبران کی کثیر تعداد نے درخواست دی ہے اور اس میں کہا گیا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن پی اے ایف کے قوانین کی خلاف ورزیاں اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے خلاف متوازی ایسوسی ایشنز بنا رہے ہیں اور ممبران کی کثیر تعداد ان کے خلاف تحریک اعتماد پیش کررہے ہیں، وصال محمد خان نے بتایاکہ اس سلسلہ میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا اور ان کو اجلاس میں اپنے دفاع کا پورا موقعہ دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 25/10/2020 - 14:25:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :