رونالڈینو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، نجی ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا

پیر 26 اکتوبر 2020 14:38

رونالڈینو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، نجی ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر رونالڈینو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ سابق برازیلین اور اسپین کے فٹ بال کلب بارسیلونا کے لیجنڈری کھلاڑی رونالڈینو عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو دی ہے۔

رونالڈینو نے اپنے پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ ’اٴْنہوں نے گزشتہ روز اپنا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آگیا ہے تاہم اٴْن کو کوئی بھی علامات نہیں ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔یمپئنز لیگ اور ورلڈ کپ جیتنے والے سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو نے مزید بتایا کہ انہوں نے خود کو ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

برازیل میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سابق برازیلین فٹ بالر 40سالہ رونالڈینو اور اٴْن کے بھائی کو غیر قانونی طور پر پیراگوئے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اور اٴْنہیں 8 اپریل 2020 کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔رونالڈینو اور اٴْن کے بھائی کو ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں اٴْنہیں کیس ختم ہونے تک نظر بند رہنا تھا۔سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 14:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :