سابق نیشنل فٹ بالر محمد اسلم انتقال کرگئے

پیر 26 اکتوبر 2020 14:38

سابق نیشنل فٹ بالر محمد اسلم انتقال کرگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) راولپنڈی کے مشہور سابق نیشنل فٹ بالر محمد اسلم گذشتہ روز راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ عید گاہ/جنازگاہ اصغرمال میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں راولپنڈی اسلام آباد کے فٹ بالرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحوم انٹرنیشنل ٹی وی کمنٹریٹر محمد اجمل صابری کے بڑے بھائی تھے، مرحوم 502 ورکشاب کی ٹیم کے ممبر بھی تھے
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 14:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :