افتتاحی روز عالیہ نے آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 26 اکتوبر 2020 14:48

افتتاحی روز عالیہ نے آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) افتتاحی روز عالیہ نے آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کا افتتاح جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کیااس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ، مارک گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر منصور احمد خان، اور حبیب ملک صدر انصاف ویلفیئر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے بھی موجود تھی چمپئن شپ کے افتتاحی روزلیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے خواتین کے ایونٹ میں عالیہ نے 150 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی، دوسرے نمببر پر آنے والی سمیرہ نے 147 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ریحانہ نے 139 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 28اکتوبر کو جبکہ فائنل مقابلے 29اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 14:48:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :