پمز لائنز نے انٹر کالج اینڈ یونیورسٹی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 26 اکتوبر 2020 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پمز لائنز نے پمز ٹائیگرز کو تین وکٹوں سے ہراکر انٹر کالج اینڈ یونیورسٹی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، پمز کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیاجن میں تیزن 3 کی فاتح پمز یونیورسٹی ٹیم بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈائریکٹر پمز محمد انور خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید حنیف شاہ، فضل اکبر اور فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فائنل میں پمز ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 80 رنز بنائے، پمز لائنز نے ہدف آٹھویں اوور میں حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 22:58:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :