کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، بونیر میں بیڈمنٹن ہال اور کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

پیر 26 اکتوبر 2020 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے سلسلے میںوزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول گدیزی میں 5.69 ملین کے لاگت سے بننے والے کرکٹ اکیڈمی اور بونیر میں 9.59 ملین کے لاگت سے بننے والے بیڈ منٹن ہال کا افتتاح کر دیا اس موقع پر پارٹی کی سینیر رہنما سمیت پارٹی ورکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی محمود خان اور صوبائی حکومت کھیلوں کی ہر سطح پر ترقی اورحوصلہ افزائی کیلئے سنجیدہ ہے اور ضلع بونیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے خطیر وسائل خرچ کررہی ہے نوجوانوں کی فلاح و ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اسلئے گورنمنٹ پرائمری سکول ملک پور میں بیڈ منٹن ہال سمیت گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول گدیزی میں کرکٹ اکیڈمی و دیگر علاقوں میں بے شمار منصوبوں پر عملی کام شروع ہوچکا ہے ضلع بونیر میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ صحت مندمعاشرے کا قیام ممکن بنایا جاسکے اس سے قبل معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول ملک پور بونیر میں 9.59 ملین کے لاگت سے بننے والے بیڈ منٹن ہال کا افتتاح کر دیااس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول ملک پور کے ہیڈ ٹیچر سمیت متعقلہ سٹاف بھی موجود تھا پی ٹی ائی کے سینئر رہنما سمیت پارٹی ورکر نے بھی شرکت کی�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 26/10/2020 - 22:58:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :