دیر سٹیڈیم میں ایک ماہ سے جاری نائٹ ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ اختتام پذیر ہوگئی

پیر 26 اکتوبر 2020 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس دیر بالا اور فٹبال ایسوسی ایشن دیر بالا کے زیر اہتمام دیر سٹیڈیم میں ایک ماہ سے جاری نائٹ ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ اختتام پذیر ہوگئی‘لیگ کا فائنل میچ سن رائرز اور براول زلمی کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں سن رائزرز نے ایک گول سے کامیابی اپنے نام کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیر بالا مختیار حسین تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوی ایشن دیر بالا کے صدر سردار یوسف ‘چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب دیر بالا کے شاکر ‘انٹرنیشنل تائیکوانڈو پلیئر جمیل اللہ خان اور شوکت اقبال وردگ بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 22:58:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :