تحریک انصاف ڈسٹرکٹ پشاوربیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا کل 27اکتوبرسے شروع ہوگا

پیر اکتوبر 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا کل 27اکتوبرسے شروع ہوگا، اس ٹورنامنٹ میںپشاور کے رجسٹرڈ کلبوںکے کھلاڑیوں75سے زائد کھلاڑی حصہ لیںگے۔افتتاحی تقریب مہمان خصوصی سابق ناظم پشاور محمد عاصم ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق پشاور میں بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے نچلی سطح پر ضلعی لیول کے مقابلے میںمنعقد کرانے کا سلسلہ شروع کردیاااور اس ضمن میں پشاور میں تحریک انصاف ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا،جس میں پشاور کے رجسٹرڈ کلبوں کے 75سے زائد کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

انہوںنے کہاکہ 8روزتک کھیلے جانیوالے ان مقابلوں کے انعقاد سے ٹیلنٹ سامنے آئیگا،پشاور میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ناظم پشاور اور پاکستان تحریک انصاف پشاور رورل کے صدر محمد عاصم خان ہونگے ،اس موقع پر ایم پی اے ملک واجد ،سابق ڈسٹرکٹ یوتھ کونسلر وسیم اکرم،کونسلرشیخ ضیا ء اللہ،شیخ نسیم،شیخ صدیف اورشیخ ارشد بھی موجود ہونگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/10/2020 - 22:58:35

Your Thoughts and Comments