پاکستان اورزمبابوے کے مابین میچزکے حوالے سے سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کیلئے 25ورکرز دن اور رات کی دو شفٹوں میں تعینات

منگل 27 اکتوبر 2020 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں30اکتوبرسے شروع ہونیوالے پاکستان اورزمبابوے کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونیوالے میچزکے حوالے سے سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کیلئے 25ورکرز دن اور رات کی دو شفٹوں میں تعینات کر دیئے ہیں،یہ ورکرز گزشتہ 15دنوں سے کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی میں مصروف عمل ہیں،اس صفائی آپریشن کی نگرانی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سیکٹر چیف توقیر خان کر رہے ہیں،مینیجر آپریشنز جلال الدین،سید حسن سردار، ڈپٹی مینیجر آپریشنز ظفراقبال بھٹی اورا سسٹنٹ مینیجر آپریشنز حارث مرتضیٰ اس صفائی آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں ،توقیر خان کے مطابق ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ کی خصوصی ہدایت پرپاک ،زمبابوے کرکٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں صفائی برقرار رکھنے کیلئے 25ورکرز کی2شفٹوںمیں ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو میچ سے قبل اور بعد میں صفائی کو یقینی بنائینگے،ڈبل روڈ ،پنڈی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقے کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے اور یہ عمل سیریزکے اختتام تک جاری رہیگا،قبل ازیں کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی وانسداد ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز یو سی 76کھنہ ڈاک میں آگاہی کیمپ لگایا،مارکیٹ اور ڈورٹو دور آگاہی مہم چلائی،مارکیٹ اور گھر گھر آگاہی میں شہریوں سے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 27/10/2020 - 23:47:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :