چائے بیچنے والے کک باکسنگ چیمپئن نثار احمد خان کو محنت کا پھل مل گیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کک باکسنگ چیمپئن سے رابطہ کرکے لاہور میں شیڈول باکسنگ مقابلے میں شریک ہونیکی دعوت دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 اکتوبر 2020 15:01

چائے بیچنے والے کک باکسنگ چیمپئن نثار احمد خان کو محنت کا پھل مل گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28اکتوبر 2020ء ) چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والے قومی کک باکسنگ چیمپئن نثار احمد خان کو محنت کا پھل مل گیا ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کک باکسنگ چیمپئن سے رابطہ کرکے انہیں لاہور میں شیڈول باکسنگ مقابلے میں شریک ہونے کی دعوت دے دی ۔ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نثار احمد خان اپنے گھر کا خرچہ چلانے کے لیے کراچی کے ایک چائے والے ہوٹل میں کام کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ اور باکسنگ کے کئی میڈلز بھی اپنے نام کرچکے ہیں ، نثاراحمد نے قومی سطح پر 52 کلو ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہوا ہے جب کہ وہ اسی درجے میں سندھ کے باکسنگ چیمپئن بھی ہیں ، مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے نثار احمد خان پورا دن کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتے ہیں اور شام کو باکسنگ اور کک باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نثار احمد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی محنت رنگ لے آئی ہے، سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامرخان نے ان سے رابطہ کرکے لاہور میں شیڈول باکسنگ مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے وہ اپنے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں اور بے انتہا خوش ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں بہترین کارکردگی پیش کرکے عامر خان کو متاثر کرنے کے خواہاں ہیں ۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 15:01:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :