پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہوں، وسیم اکرم

بدھ 28 اکتوبر 2020 15:39

پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہوں، وسیم اکرم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہاہے کہ پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہوں۔پشاور واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ہم ہمیشہ اٴْن لوگوں سے لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے دھماکے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر میرا دل شکستہ ہے۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ میری دعائیں اٴْن تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس افسوساناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا اور جن کے عزیز زخمی ہوئے۔سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں پشاور کے لوگوں اور غمزدہ قوم سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں اور ہم ان لوگوں سیہمیشہ لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساخ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 15:39:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :