قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنائے

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:03

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز عظیم گھمن اور اویس ضیاء کی شاندار سنچریوں کی بدولت بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنائے۔ عظیم گھمن 119 اور اویس ضیاء 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 124 رنز کی شراکت قائم کی. بلاول اقبال اور اعتزاز حبیب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سنٹرل پنجاب نے کھیل کے اختتام بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے ہیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر کے پی نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی ابھی 2 وکٹیں باقی ہیں۔

(جاری ہے)

122 رنز کے جواب میں کے پی نے 35.5 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے ہیں۔علی عثمان نے 4 اور محمد عمیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد سرور 12 اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 53.1 اوورز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر طیب طاہر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عرفان اللہ شاہ، آصف آفریدی اور زوہیب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں ناردرن کے 238 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور اس کی ابتدائی 3 وکٹیں محض 33 رنز پر گر چکی ہیں۔سعد علی 5 اور عدیل ملک 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 238 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ تیمور سلطان نے 70 اور عمر وحید نے 47 رنز بنائے۔ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 21:03:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :