- Home
- Sports
- News
- 21واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ 2020پنجاب کاٹیج نے انکم ٹیکس سینئر زکو ، الفتح سینئرزنے تاج واٹر ٹینک ..
21واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ 2020پنجاب کاٹیج نے انکم ٹیکس سینئر زکو ، الفتح سینئرزنے تاج واٹر ٹینک کو شکست دے دی
بدھ 28 اکتوبر 2020 21:15
لاہور۔28اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :اکیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ سنٹرل پنجاب کے میچوں میں شاہ فیصل کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پنجاب کاٹیج نے انکم ٹیکس سینئرز کو2 وکٹوں ،جبکہ کرکٹ سنٹر گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں الفتح سینئرز نے تاج واٹر ٹینک کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے میچ میں انکم ٹیکس سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ شاہد علی نے 44، قدیر خان 39، عزیز الرحمن 25 اور فاروق رضا نے 59 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رحمت شریف نے 5/45 اور محمد شہزاد نے 2/28 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پنجاب کاٹیج نے 29.3 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔
رحمت شریف نے 32، غلام مرتضیٰ 21، صابر حسین 23، ملک ریاض 20 ، آشر نذیر 91رنز ناٹ آوٹ اور محمد شفیق نے 25 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ انکم ٹیکس سینئرز کی طرف سے طارق حسین نے 3/29 اور ماجد علی نے 2/50 وکٹس حاصل کیں۔ محمد آصف، عرفان دلشاد امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ کرکٹ سنٹر گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں تاج واٹر ٹینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ منیر احمد نے 38، محمد عمران 23، یوسف صدیق26 اور فیصل محمود نے 23 رنز بنائے۔ الفتح سینئر ز کی طرف سے ساجد علی نے 4/25، اشفا ق احمد 2/16 اور عامر مسعود نے 2/44 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں الفتح سینئرز نے 25.2 اوورز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ چوہدری غضنفر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز ناٹ آوٹ، اشفاق احمد 30 اور معظم شاہ نے 25 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ عبدالمقیط ، محمد وقاص امپائر جبکہ میاں ندیم سکورر تھے
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 21:15:05
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پلان لارہے ہیں،صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افیئرز فیصل ایوب کھوکھر
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا ورلڈ کلاس سپورٹس مینو فیکچرنگ کمپنی فارورڈز سپورٹس کا دورہ
-
زمبابوے کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان،تادیواناشے مارومنی اورفراز اکرم کی واپسی
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں