پاکستان گرین وپاکستان وائٹ بیس بال ٹیمیں نمائشی میچز کھیلنے گلگت بلتستان روانہ

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:57

اسلام آباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ بیس بال ٹیمیں بیس بال کے نمائشی میچز کھیلنے کیلئے گلگت بلتستان روانہ ہوگئیں، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے ٹیموں کو لاہور سے روانہ کیا، اس موقع پر گروپ فوٹوکا اہتمام کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی الجلیل گارڈن کے سی ای او چوہدری نصراللہ وڑائچ تھے، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیااور کھلاڑیوں سے متعارف کروایا، میڈیا سے گفت    گو کرتے ہوئے چوہدری نصراللہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال دنیا کے بلند ترین مقام پر بیس بال میچ کا انعقاد کروانے جارہی ہے اور اس تاریخی موقع پر ہم فیڈریشن کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ الجلیل گارڈن مستقبل میں بھی بیس بال کی ڈیویلپمنٹ کیلئے فیڈریشن کا ساتھ دیتا رہے گا، اس سے پہلے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ ٹیموں کااعلان کیا، پاکستان وائٹ ٹیم میں عمیر امداد بھٹی کپتان ، طارق ندیم نائب کپتان اور ٹیم کا کوچ خرم بٹ کو نامزد کیا گیا، دیگر کھلاڑیوں میں سید علی شاہ، فضل الرحمن، ارشدخان، سید امین آفریدی، محمد عبداللہ، عالمگیر خان، عزیز الرحمن، عثمان شوکت، ابوبکر ورک، محمد عاصم اور شاہ رخ شامل ہیں، پاکستان گرین ٹیم میں فقیر حسین کپتان، سید محمد شاہ نائب کپتان اور ٹیم کا کوچ طاہر محمود کو نامزد کیا گیا ہے ،دیگرکھلاڑیوں میں محمد سمیر زوار، محمد ذاکر، اسد علی، تیمور جاوید، محمد وسیم، محمد حارث، واحد، محمد وسیم (کے پی)، حسن جمیل، ناصر اقبال اور سید احسن امیر کاظمی شامل ہیں۔


وقت اشاعت : 28/10/2020 - 22:57:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :