عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پنجاب اسکوائش کمپلیکس کو بند کردیا گیا

ابتدائی مرحلے میں 4 نومبر تک اسکوائش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے‘ سیکرٹری ایسوسی ایشن شیراز سلیم

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:09

عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پنجاب اسکوائش کمپلیکس کو بند کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) اسکوائش عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پنجاب اسکوائش کمپلیکس کو بند کردیا گیا۔ابتدائی مرحلے میں 4 نومبر تک اسکوائش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم نے کمپلیکس بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے باعث اسکوائش کورٹس کو بند کردیاہے۔پنجاب اسکوائش کمپلیکس میں کھیل کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ ایک عہدیدار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے باعث کمپلیکس کی فوری بندش کا فیصلہ کیاگیاہے۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 15:09:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :