صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی ماری پٹرولیم کمپنی کے سی ای او فہیم حیدر سے ملاقات ،قومی کھیل کی بحالی اور فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:56

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی ماری پٹرولیم کمپنی کے سی ای او فہیم حیدر سے ملاقات ،قومی کھیل کی بحالی اور فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈ (ر) محمد خالد سجاد کھوکھر نے ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او فہیم حیدر سے ملاقات کر کے قومی کھیل کی بحالی اور فروغ سمیت مجموعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان میں نیشنل گیم کی بحالی کے لئے ماری پٹرولیم کی کاوشوں اور شراکت کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر ایک بہترین ٹیم بنانے کے لئے ماری پٹرولیم کی کوششوں کی پاکستان ہاکی کو ضرورت ہے۔انہوں نے جونیئر ایشیا ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ میں ماری پیٹرولیم کے 11 جونیئر کھلاڑیوں کی بڑی شراکت پر ماری پٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او کو مبارکباد پیش کی۔منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او ماری پٹرولیم فہیم حیدر نے تجاویز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ہاکی کی فروغ میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 16:56:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :