شوکت خانم پنک پولو کپ، (کل )2سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:33

شوکت خانم پنک پولو کپ، (کل )2سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے
لاہور۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو کپ 2020 میں  جمعہ کو دو اہم سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کرونا ایس او پیز کے تحت کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستانی اور غیرملکی کھلاڑی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آ ج بروز جمعتہ المبارک 30 اکتوبر دوپہر اڑھائی بجے پہلا میچ ماسٹرپینٹس /ایف جی پولو اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ ساڑھے تین بجے دوسرا اہم میچ ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو اور پیبل بریکر کے درمیان ہوگا،ماسٹر پینٹس /ایف جی پولو میں امین الرحمان، ہارون صوفی، احمد علی ٹوانہ اور مینول کرانزا، باڑیز کی ٹیم میں جمیل باڑی، آغا موسیٰ، بلال حئی اور رولو ٹروٹزجبکہ پیبل بریکر میں سردار محسن کھوسہ، میر شعیب احمد، احمد بلال اور محمد رضا بہبودی جبکہ ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو میں میاں عباس مختار، میر حذیفہ احمد، ثاقب خان خاکوانی اور ٹام بروڈی شامل ہیں۔

دونوں میچز کی فاتح ٹیمیں اتوار یکم نومبر کی سہ پہر فائنل کھیلیں گی جبکہ ہارنے والی ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 17:33:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :