پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان جاری، 1800سے زائدپولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات

ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اور محافظ سکارڈبھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، میچز سے پہلے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او راولپنڈی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان جاری، 1800سے زائدپولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات، ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اور محافظ سکارڈبھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، میچز سے پہلے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کی سیکورٹی کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا، سیکورٹی پلان کے مطابق 1800سے زائد پولیس افسران میچ کے چھ دن سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، میچزکے علاوہ ٹیموں کے پریکٹس سیشن کیلئے بھی سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی کے پلان کے مطابق سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پر روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز کو تعینات کیاجائے گا، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام افسران اپنے ماتحت سٹاف کو وقتاًفوقتاً چیک اور بریف کرتے رہیں گے، ڈیوٹی پر مامورپولیس افسران کو وقت سے پہلے ڈیوٹی پوائنٹ پر رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ مجاز اتھارٹی کے احکام موصول ہونے تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑا جائے گا، میچزکی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقہ میں ایسے تمام عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو سماج دشمن کاروائیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں، میچز کے دوران ٹریفک کے انتظامات اور شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وقت اشاعت : 29/10/2020 - 23:22:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :