نیشنل ٹرے ہاکی،فائنل پنجاب اور ماڑی پیٹرولیم کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جائیگا ہوگا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:42

نیشنل ٹرے ہاکی،فائنل پنجاب اور ماڑی پیٹرولیم کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جائیگا ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پنجاب اور ماڑی پیٹرولیم نے نیشنل ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل ہفتے کو کھیلا جائیگا، دونوں ٹاپ ٹیمیں اب نیشنل ہاکی چمپئن شپ کھیلنے کی بھی اہل ہوگئیں۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب نے پی اے ایف کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے فارورڈز نے سیمی فائنل میں خوبصورت گول بنائے اور دیکھنے والوں سے داد حاصل کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے زین اعجاز اور حنان شاہد نے دو دو جبکہ عمار علی، محسن حسن اور ارسلان ارشد نے ایک ایک گول کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں ماڑی پیٹرولیم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ماڑی پیٹرولیم کی طرف سے مرتضی یعقوب نے دو جبکہ عمر ستار اور عبدالرحمان نے ایک ایک گول بنایا۔ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان فائنل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 23:42:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :