پہلا ون ڈے ،پاکستانی بلے بازوں کے روایتی انداز میں رن آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

سوشل میڈیا صارفین نے امام الحق اور حارث سہیل کے رن آوٴٹ پر طرح طرح کے کمنٹس کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:39

پہلا ون ڈے ،پاکستانی بلے بازوں کے روایتی انداز میں رن آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31اکتوبر 2020ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان گزشتہ روز کھیلنے گئے پہلے ون ڈے میچ میں امام الحق اور حارث سہیل کے مابین غلط فہمی کے نتیجے میں رن آئوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو پاکستانی ٹیم کے ماضی کی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ ہننے پر بھی مجبور کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران پاکستانی اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے شاٹ کھیلنے کے بعد فیلڈر کو دیکھے بنا ہی دوڑ لگادی اور ان کی دیکھا دیکھی نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے حارث سہیل نے بھی سٹرائیکر اینڈ کی جانب دوڑ لگائی، امام الحق نے شاٹ کھیلنے کے بعد دوسرے اینڈ پر کھڑے حارث سہیل کو کال نہیں کی تھی، امام الحق کی شاٹ پر زمبابوین کپتان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند روکی جس پر امام الحق نے رن آئوٹ سے بچنے کے لیے واپس نان سٹرائیکر اینڈ کی جانب دوڑ لگائی لیکن تب تک حارث سہیل بھی سٹرائیکر اینڈ کے نزدیک پہنچ چکے تھے، دونوں بلے بازوں کے ایک ہی کریز پر پہنچنے کے باعث تھرڈ امپائر کو کافی مشکلات پیش آئیں اور بار بار ری پلے دیکھنے کے بعد 58 رنز سکور کرنے والے امام الحق کو رن آئوٹ قرار دیا گیا جس پر شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ رن آوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف اور سپورٹس اینالسٹ ریحان الحق کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’’کون کہتا ہے کہ 2020ء نے سب کچھ بدل دیا ہے؟‘‘، ریحان الحق نے ساتھ ہی ماضی میں پاکستانی بیٹسمینوں کے رن آوٹ کی تصاویر بھی شئیر کیں۔
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس رن آوٴٹ پر طرح طرح کے کمنٹس کیے۔
 
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 12:39:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :