کرس گیل نے 1000 ٹونٹی ٹونٹی چھکے مکمل کرلیے

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کرس گیل کے چوکوں کی تعداد 1041 ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:31

کرس گیل نے 1000 ٹونٹی ٹونٹی چھکے مکمل کرلیے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31اکتوبر 2020ء ) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کرس گیل نے دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا ۔ 41 سالہ کرس گیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1000 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ۔ کرس گیل نے ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ہزارواں چھکا آئی پی ایل میچ کے دوران لگایا۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کرس گیل کے چوکوں کی تعداد 1041 ہے۔

اس ریکارڈ کے بارے میں کرس گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنی محنت اور لگن کے ساتھ حاصل کی تاہم میچ سے قبل انہیں اس ریکارڈ کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

41 سالہ کرس گیل نے آئی پی ایل کے جس میچ میں 1000 چھکے مکمل کیے اس مقابلے میں انہوں نے انفرادی طور پر 99 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے شامل تھے البتہ ان کی ٹیم راجستھان رائلز کے خلاف وہ میچ نہیں جیت سکی۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ 690 چھکے لگا کر دوسرے نمبر ہیں، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم 485 چھکے لگا کر تیسرے، سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن 467 چھکوں کے ساتھ چوتھے، ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل 447 چھکے رسید کرکے 5 ویں اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز 417 چھکے لگا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 14:31:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :