اذہان کی دوسری سالگرہ ، ثانیہ بیٹے کو اپنی کل کائنات قرار دیدیا

شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئرکر دی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:07

اذہان کی دوسری سالگرہ ، ثانیہ بیٹے کو اپنی کل کائنات قرار دیدیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) بھارتی ٹینس اسٹار، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی کل کائنات قرار دیدیا ۔ثانیہ مرزا کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اذہان کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ اذہان کی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی کل کائنات قرار دیا ہے۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے بے تحاشا پیار کرتے ہیں، اذہان نے انہیں بے تحاشا بے لوث محبت، خوشی اور مسکراہٹیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اذہان کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور ہر اس خوشی سے نوازے جس کی آپ تمنا کریں، ہم آ پ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹے اذہان مرزا ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی سی دنیا کے ساتھ خود کو مکمل محسوس کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 16:07:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :