گستاخانہ خاکوں پر عالمی شہرت یافتہ فائٹر خبیب کا فرانسیسی صدر کو کرارا جواب

ْاللہ پاک فرانسیسی صدر کو اس زندگی اور آخرت کی زندگی میں رسوا کرے گا، خبیب نورما گومیدوف

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:14

گستاخانہ خاکوں پر عالمی شہرت یافتہ فائٹر خبیب کا فرانسیسی صدر کو کرارا جواب
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹ (ایم ایم ای)فائٹر خبیب نورما گومیدوف نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیان دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیریئرتک ناقابل شکست رہنے والے فاتح خبیب نورما گومیدوف نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے مسلمان اور اسلام مخالف بیان دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اور بھرپور احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس پر جوتے کا نشان بناہوا ہے۔خبیب نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ خداوند کریم اس بری مخلوق اور اس کے تمام پیروکاروں کے چہروں کو بدل دے، جو آزادی اظہار رائے کے نعرے کے تحت ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ پاک ان کو اس زندگی اور آخرت کی زندگی میں رسوا کرے گا۔ اللہ کے حساب میں جلدی ہے اور آپ دیکھیں گے۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہم مسلمان اپنے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کو اپنی ماں، اپنے والد، بچوں، بیویوں اور ان تمام لوگوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں جو ہمارے دل کے قریب ہیں۔ یقین کریں یہ اشتعال انگیزی ان کے پاس دوبارہ آئے گی۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 16:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :