قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ: خیبرپختونخوا اور ناردرن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:46

قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ: خیبرپختونخوا اور ناردرن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین روزہ میچ کے آخری روز خیبر پختونخوا نے 162 رنز کا ہدف 37.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا. مصدق احمد نے ناقابل شکست 82 رنز اسکور کیے اور دوسری وکٹ کے لیے محمد نعیم کے ساتھ 117 رنز جوڑے۔

سدرن پنجاب کے علی عثمان نے 57 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسٹیٹ بینک کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سندھ کو 115 رنز سے شکست دے دی۔ تین روزہ میچ کے آخری روز ناردرن کے 293 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم 34.4 اوورز میں 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سندھ کی جانب سے اعظم خان 75 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔

(جاری ہے)

ناردرن کے شاداب مجید اور عامر جمال نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ناردرن کے عامر جمال نے شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے راجہ فرضان کے ساتھ 111 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سندھ کے غلام مدسر نے 37 رنز کے عوص 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ٹی ایم سی گرائونڈ کراچی میں بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کے مابین کھیلا گیا تین روزہ میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ کے آخری روز فالو آن کا شکار سنٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں 115 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے عمران ڈوگر نے شاندار سنچری اسکور کی۔ عمران ڈوگر نے دوسری وکٹ کے لیے محمد فائق کے ساتھ 117 رنز جوڑے۔ عرفان خان اور فرحان خان نے بھی نصف سنرچری اسکور کی۔ بلوچستان کی جانب سے محمد جنید نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 17:46:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :