- Home
- Sports
- News
- نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل 02 نومبر کو سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے ..
نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل 02 نومبر کو سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا
ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:03
لاہور۔31اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل 2 نومبر بروز پیر کو دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 14، 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔ کے پی نے 12 اور سنٹرل پنجاب نے 10 پوائنٹس حاصل کیں۔سدرن پنجاب کی ٹیمیں بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر رہیں۔ہفتے کے روز کھیلے گئے ایونٹ کے تین لیگ میچز میں ناردرن، سندھ اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ناردرن نے 128 رنز کا ہدف 29.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مبصر خان 58 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سدرن پنجاب کے فیصل اکرم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اوپنر عون شہزاد نے 50 رنز بنائے۔ مبشر علی نے40 رنز بنائے۔ ناردرن کے مبصر خان نے 3جبکہ سجاد خان، مہران ممتاز اور عادل ناز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست د ےدی۔ سندھ نے 180 رنز کا ہدف 31ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ مبشر نواز نے 85 اوررضوان محمود نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے واحد وکٹ منیب واصف نے حاصل کی، انہوں نے صائم ایوب کو کھاتہ کھولے بغیر پویل واپس پہنچایا۔۔اس سے قبل عدیل میو کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 179 پر آﺅٹ ہوگئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔حسنات عباس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 183 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔ کے پی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ معاذ صداقت 82 اور حسیب خان 77 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔اورنگزیب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 33.5 اوورز میں 104 رنز پر آو ¿ٹ ہوگئی۔ ذیشان احمد اور شاہد عزیز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔باسط علی نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 19:03:35
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا