بلوچستان آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ2020 دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 20:14

بلوچستان آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ2020 دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے
کوئٹہ۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :ترجمان محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ2020 کے سلسلے میں گزشتہ روز دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے۔ ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم بد قسمتی سے ہار گئی۔ پاکستان واپڈا کے خلاف کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ میں بلوچ    ستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے میچ کا آغاز شاندار انداز سے کیا اور کئی حملے مخالفین پر کیے تاہم گول کرنے میں ناکام رہی میچ کے دوسرے ہاف کے پچیسویں منٹ میں پاکستان واپڈا نے ایک گول کیا جس کے بعد بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے مزید تیز کھیل پیش کیا اور کئی حملے کیے۔

اسی دوران ایک پلنٹی کک بلوچستان اسپورٹس بورڈ کو ملی جسے پنجاب کے گول کیپر نے روک لیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کئی حملوں میں بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم کی گیند پول سے ٹکرا کر واپس باہر نکل آئی۔ اور یوں بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم کو ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن گرانڈ میں موجود ہزاروں شائقین کے دل بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے جیت لئے بہترین کھیل پیش کرنے کے باوجود جیت ان کو نہ مل سکی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل ذرا بلوچ خود ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے گرانڈ میں موجود تھے اور کھیل سے بہت لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے ترجمان محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین میچ آج دیکھنے کو ملا۔ بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے جس طرح کھیل پیش کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ واپڈا کی ٹیم میں جیت چکی ہے تاہم دل بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے جیتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا کی ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے بہت متاثر کیا۔ تمام ٹیم کے کھلاڑی، مینیجر، کوچز تعریف اور شاباشی کے مستحق ہیں
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 20:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :