آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوش شاہ کی سرزنش

بدھ 19 فروری 2014 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوش شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر جوش شاہ نے حریف ٹیم کے بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا، آئی سی سی کے مطابق شاہ کی یہ حرکت آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر ان کی سرزنش کی گئی ہے اور مستقبل میں انہیں اس حرکت سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

وقت اشاعت : 19/02/2014 - 13:44:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :