ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہوں،گپٹل

جمعرات 20 فروری 2014 16:04

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں سلیکشن کمیٹی کی امیدوں ر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے لئے ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں کامیابی اپنے نام کرنے کی بھر پورصلاحیت موجود ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ اس ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کامیابی میں اپنا کر دار ادا کرنا چا ہتے ہیں -

وقت اشاعت : 20/02/2014 - 16:04:43