انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کا ابوظہبی کی شیخ زید مسجد کا دورہ

این مورگن نے روایتی ہلکے نیلے رنگ کا اماراتی لباس پہنا،انکی اہلیہ نے بھی روایتی اماراتی لباس زیب تن کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 نومبر 2020 15:49

انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کا ابوظہبی کی شیخ زید مسجد کا دورہ
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 نومبر 2020ء ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرنے والے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق 34 سالہ این مورگن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح‘‘۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ این مورگن اہلیہ ٹیرا ریجوے کے ہمراہ خلیجی ملک کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کرتے ہوئے روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں، اس موقع پر ان کی اہلیہ نے بھی روایتی اماراتی لباس پہنا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ این مورگن متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آئی پی ایل میں شریک تھے اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم ان کی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کو مورگن کا یہ عمل بھا گیا اور کچھ صارفین نے انہیں اچھا انسان قراردیا جب کہ کئی صارفین نے طنزیہ طور پر انہیں ’شیخ مورگن‘ کا لقب دیدیا۔
 
وقت اشاعت : 05/11/2020 - 15:49:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :