آن لائن ایشین کراٹے اینٹی ڈوپنگ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا

سیمینار میں ایشین کراٹے فیڈریشن سے منسلک مختلف ممالک کے 54 آفیشلز اور کوچز نے حصہ لیا کھلاڑیوں کو غیر ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہئے اور یہ ادویات صحت کیلئے مضر ہیں ان کا استعمال کھلاڑیوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، شاہ محمود شان

جمعہ 6 نومبر 2020 15:13

آن لائن ایشین کراٹے اینٹی ڈوپنگ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2020ء) ایشین کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور واڈا (ورلڈ انٹی ڈوپنگ ایجنسی) کے زیراہتمام آن لائن ایشین کراٹے اینٹی ڈوپنگ سیمینار گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ سیمینار میں ایشین کراٹے فیڈریشن سے منسلک مختلف ممالک کے 54 آفیشلز اور کوچز نے حصہ لیا اور سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی قومی کوچ شاہ محمد شان اور ایشین کوالیفائیڈ ریفری اور آفیشل عظمیٰ اصغر نے کی، جن کے ناموں کی منظوری پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے دی اور سیمینار کو سماجی رابطے کے ایپ پر سپین سے منعقد کیا گیا، ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے اولمپک پلاننگ کمیشن ہیڈ کوارٹر سپین کی رکن سارا وولف نے شرکاء کو واڈا (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کے اغراض و مقاصد، اہداف اور اینٹی ڈوپنگ سے منسلک مختلف امور بارے آگاہی اور تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے بعد آن لائن سیمینار میں وقفہ سوالات کا مرحلہ بھی رکھا گیا تھا جس میں اولمپک پلاننگ کمیشن کی رکن سارا وولف اور ان کے معاون نے شرکاء کے سوالات کے حوصلہ افزا جوابات دیئے۔ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کوچ شاہ محمد شان نے کہا کہ ایسے انٹرنیشنل سیمینار زیادہ سے زیادہ منقعد ہونے چاہئے جس سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو غیر ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہئے اور یہ ادویات صحت کیلئے مضر ہیں ان کا استعمال کھلاڑیوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/11/2020 - 15:13:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :