اٹک خورد، تیسرا پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء ، دوسرے مرحلے میں قرأت کے مقابلوں میں نےئر سلیم نے پہلی ،رضوان نے دوسرے پوزیشن حاصل

جمعہ 21 فروری 2014 16:14

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) تیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح کے مقابلوں میں پہلے سیکٹر میں قرأت کے انفرادی مقابلوں میں نےئر سلیم نے پہلی اور رضوان نے دوسرے پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اسی سیکٹر میں نعت خوانی کے انفرادی مقابلوں میں بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی کی ہمشیرہ رشیدہ سرفراز نے پہلی اور نےئر سلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری یونین کونسل نمبر2اٹک شہر و انچارج پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول یونین کونسل لیول سید شجاعت حیدر نے اپنے دفتر میں”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

21فروری 2014ء“کے نمائندہ کو ”تیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح کے مقابلوں میں پہلے سیکٹر میں قرأت اور نعت خوانی کے انفرادی مقابلوں کے مکمل نتائج کی تفصیلات کے بارے میں خصوصی گفتگو ہوئے کیا ہے ،اس موقع پر بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈاٹک طاہر محمود مودی اور ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ ضلعی میڈیا ایڈوائیزر”پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ و سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ہشام خان اعوان بھی موجود تھے، سیکرٹری یونین کونسل نمبر2اٹک شہر و انچارج پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول یونین کونسل لیول سید شجاعت حیدر نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب میں یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا مسلسل تیسری مرتبہ کامیاب انعقاد کر کے پنجاب کی نوجوان نسل اور سکولوں ،کالجوں کے طلباء وطالبات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھ کر عوام کے دل جیت لیے ہیں،انہوں نے کہا کہ” تیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول 2013-14ء“ میں ابتدائی پہلے مرحلے کے محلہ جات اور دیہاتی سطح کے ،مقابلوں سے لے کرچوتھے مرحلے میں ضلعی سطح کے مقابلوں تک نوجوانوں اور کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔

وقت اشاعت : 21/02/2014 - 16:14:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :