صوبے بھر میں کبڈی کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہے،شبقدرمیں منقدہ پہلامیچ پشاورنے جیت لیا

انشاء اللہ خیبر پختونخواایک مرتبہ پھر کبڈی کا گڑھ ابھرے گااور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تلاش کرکے سامنے لائینگے ، سید سلطان بری

ہفتہ 7 نومبر 2020 15:03

صوبے بھر میں کبڈی کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہے،شبقدرمیں منقدہ پہلامیچ پشاورنے جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کی ہدایت پر خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کبڈی کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہیں،شبقدر میں منعقدہ مقابلوں کے پہلے روزپشاورنے چارسدہ کو تین پوائنٹس سے ہرایا۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبے کے تمام اضلاع میںکبڈی کے انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر کلب مقابلے زور وشور سے جاری ہیںاس حوالے سے شبقدرمیں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں پہلامیچ پشاوراور چارسدہ کی ٹیموں کے ما بین کھیلاگیا،اس موقع پر سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملااور ایک سخت مقابلے بعدپشاور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے چارسدہ کو تین پوائنٹس سے شکست دی ،میچ میں پشاور کے پوائنٹس 30اور چارسدہ کے 27پوائنٹس تھے ۔

(جاری ہے)

چارسدہ کی طرف سے صدام نے بہتر کھیل پیش کیاجبکہ پشاور کی جانب سے بہادر علی،جمعہ خان اور رحمت علی اچھے کھیلے ۔اس موقع پر خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور انٹر نیشنل میچ ریفری سید سلطان بری مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیااس موقع پر خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی سید سلطان بری نے کہاکہ اللہ کے فضل سے صوبائی ایسوسی ایشن نے ضلعی کبڈ ی ایسوسی ایشنز کیساتھ مل کر ایک بہتر سلسلہ شروع کردیاہے جس کے باعث کبڈ ی کھیل کو کافی فروغ ملااور نچلی سطح پر ہمیں بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہے ہیںانہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ خیبر پختونخواایک مرتبہ پھر کبڈی کا گڑھ ابھرے گااور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تلاش کرکے سامنے لائینگے ۔

واضح رہے کہ شبقدر کے علاقہ آخون ظفر بابامیں جاری انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی لیگ ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں چارسدہ،پشاور اور مردان ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/11/2020 - 15:03:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :