خیبرپختونخوا مارشل آرٹس گالا،پشاورکے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا

پیر 9 نومبر 2020 19:48

خیبرپختونخوا مارشل آرٹس گالا،پشاورکے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا
پشاور۔09 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09نومبر2020ء) :خیبر پختونخوا مارشل  آرٹس گالاپشاورکے کھلاڑیوںنے اپنے نام کرلیاتمام  مقابلوںمیں پشاورکے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوںکامظاہرہ کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا۔خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ،جوجتسو ایسوسی ایشن، پاکستان سامبو فیڈریشن اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سوات کے تعاون سے خیبر پختونخوا مارشل آرٹس گالا 2020 جہانزیب کالج سوات کے خوبصورت ودلکش ودودیہ ھال میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ کے سلسلے میں کراٹے،جوجتسو اور سامبو کے فائنل مقابلے احسن انداز سے منعقد ہوئے  کاتا اور خواتین ایونٹ گذشتہ روز  ہی مکمل ہوگئے تھے۔

اختتامی روز منعقد ہونیونے والے فائنل مقابلوں کے موقع پرپرنسپل جہانریب ڈگری کالج مینگورہ  سید ممتاز علی شاہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ،ساوتھ ایشین چیمپئین اور ستارہ امتیاز سنسی فرمان،ایونٹ کے آرگنائزر خالد نور،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان،کراٹے کوچ شافیصل،وسیم خان،تحسین اللہ،سید عابد علی شاہ،وجیہ الحسن سمیت دیگر اہم شخصیات تھے۔

جوجتسو کے مقابلوں کے 56 کلو گرام کے مقابلوں کے پہلے فائنل میں میںپشاور انور اللہ نے کوہاٹ کے وقاص کوہراکر گولڈمیڈل اپنے نام کیا،62 کلو گرام کے  فائنل میں  پشاورکے بلال نے مردان سلمان کامیابی اپنے نام کی ایونٹ کے تیسرے 69 کے جی کے فائنل میںپشاورکے عبداللہ نے ضلع خیبرکے فیاض کوشکست دیکرپہلی پوزیشن حاسل کی ۔سامبو مقابلوں میں54 کے جی کیٹگری کے فائنل میں ضلع خیبرکے سلمان نے سونے،کوہاٹ کے محبوب نے چاندی،پشاورکے عمرشہاب اورکرم کے اویس اقبال نے کانسی کاتغمہ جیتا اسی طرح 54 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں مردان کے عبداللہ نے پہلی،کوہاٹ کے عبید نے دوسری،پشاورکے اسامہ اورخیبرکے امان اللہ نے مشترکہ طورپرتیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

مارشل آرٹس گالا کے بڑے ایونٹ کراٹے کے 44 کیٹگری کے مقابلوں میں  پشاور کے احمد خان نے  فائنل میں ضلع کرم کے زاہد اللہ کوشکست سے دوچارکیا۔  50 کلوگرام کے فائنل میں میں پشاور کے محمد خان نے خیبر کے ابرارکومات دی،45 کے جی میں پشاور کے مرادنے خیبر کے شہاب کوشکست دینے میں کامیاب رہے،کراٹے کے پی 60 کلو کیٹگری کے فائنل معرکے میں پشاور کے آصف نے کرم کے رحیم  جبکہ 67 کے جی میں پشاور کے عبداللہ نے ضلع کرم کے عطالرحمان کے خلاف مقابلہ جیت لیا
وقت اشاعت : 09/11/2020 - 19:48:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :